Posts

مجهے وہ کیا سمجهتا ہے

  مجهے وہ کیا سمجهتا ہے ہوں کوئ موم کی گڑیا یا کوئ پهول ناذک سا کوئ آسان بهاشا ہوں مداری کاتماشا ہوں سامان دل لگی کا ہوں شعلہ پهلجهڑی کا ہوں مجهے وہ کیا سمجهتا ہے اگر یہ سب سمجهتا ہے تو یہ اسکی غلط فہمی نہیں ہوں میں موم کی گڑیا نہ کوئی پهول ناذک سا بہت انجان بهاشا ہوں نہ میں بے جان لاشہ ہوں اگر شعلہ سمجهتا ہے جلا کر راکهہ کر دونگی ذباں سے لفظ بولونگی جگر چهلنی میں کر دونگی اگر مجهہ سے وہ الجهے گا اسے ایسا سبق دونگی کہ میں اک سیپ کا موتی جو صدیوں بنتا ہے نہیں میں عام سی لڑکی شوق پرواز ہے میرا قلم پر ہاتهہ ہے میرا اگر چاہوں قلم سے میں اسکا سر قلم کر دوں مجهے وہ کیا سمجهتا ہے وہ پهر سے سوچ لےشاید